صدر ٹرمپ کا پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان
ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرے گا۔۔ امریکی صدر
واشنگٹن: اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئ ہے امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔
تجزیہ کاروںکے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ خطے میں توانائی کے توازن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس بیان سے کچھ گھنٹے قبل امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔
