شہباز شگری سے منگنی توڑنا میرا فیصلہ تھا، آئمہ بیگ
آئمہ بیگ نے سال 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ میرا اپنا تھا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ ہمارے درمیان پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے تھے جو لوگ نہیں جانتے ہیں اور میں بھی اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ ان میں کچھ لوگ شامل تھے اور میں اب ان لوگوں کو بے نقاب نہیں کرنا چاہتی۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ شادی دو لوگوں کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور ہم دونوں کے خاندان بہت اچھے تھے، ان کے درمیان مسائل نہیں تھے لیکن ہم دونوں (آئمہ بیگ اور شہباز شگری) کے درمیان بہت سی چیزیں چل رہی تھیں، اس لیے منگنی توڑنے کا ہمارا باہمی فیصلہ تھا لیکن یہ بنیادی طور پر میرا فیصلہ تھا۔