Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف

شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف

 جب میری شادی ہوئی تو ذہن میں سوال تھا کرکٹ کیرئیر کو کیسے آگے بڑھاؤں گی شادی کے بعد کیا کروں گی؟ سابق کپتان

کراچی:       پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ شادی اور پھر ماں بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور والدین نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئی۔

 ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں بسمہ معروف نے  بتایا  کہ شادی اور پھر ماں بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور والدین نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میں کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئی، کامن ویلتھ گیمز  2022 میں میری  بیٹی فاطمہ اور میری والدہ کا ایکریڈیشن نہیں ہوا تھا جس کے بعد میں نے جب پاکستان کرکٹ بورڈ سے چھٹی کی بات کی تو انہوں نے بتایا پی سی بی نے پیرنٹل سپورٹ پالیسی بنا دی ہے۔بسمہ معروف نے بتایا کہ پالیسی بننے کے بعد لگا کہ اب مجھے واپسی کرنی چاہیے،بورڈ میرا خیال رکھ رکھا ہے، پی سی بی کی اتنی اچھی سپورٹ ملنے پر میں ان کی شکر گزار ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ کیا، میری والدہ اور بیٹی کی ایکریڈیشن کیلئے بہت کوشش کی جب والدہ اور بیٹی کی ایکریڈیشن مل گئی تو  میں نے ماں بن کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ماں بننے کے بعد بھی آپ کھیل جاری رکھ سکتے ہیں اور کم بیک کرسکتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ جب میری  شادی ہوئی تو ذہن میں سوال تھا کرکٹ کیرئیر کو کیسے آگے بڑھاؤں گی شادی کے بعد کیا کروں گی؟ کیامیری کرکٹ ختم ہوجائے گی؟ کیونکہ میرے لیے  کرکٹ کو چھوڑنا آسان نہیں تھا کئی سالوں کی محنت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان کی کپتان بنی تو  والدین نے بھرپور ساتھ دیا، والدین نے سمجھایا شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی آپ کھیل سکتے ہیں، پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکتی ہیں، والدین کی سپورٹ کی وجہ سے  میں واپس کرکٹ میں آئی اور کھیل رہی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More