Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان اور پشین میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ، 9 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان اور پشین میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ، 9 دہشتگرد جہنم واصل

مارے گئے خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ چار خوارج مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں جھڑپ کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے عناصر علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More