Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں، خواجہ آصف

کرپشن کی حد ہو گئی ، تمام سڑکیں بہہ گئیں۔ وزیردفاع

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوازت ہیں اور یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے ۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بربادی ہوئی ہے اس کے مختلف پہلو ہیں، جموں سے جتنے نالے نکلتے ہیں سیالکوٹ شہر اس پر آباد ہے، جموں سے پانی آتا ہے تو سیالکوٹ کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ ان نالوں پر تجاوزات ہیں۔


    انکا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے ، بلدیاتی ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تویہ مسئلے حل نہیں ہوں گے، پورے ضلع میں تباہی ہوئی نارووال میں بھی تباہی ہوئی، پانی کے راستے میں جب تعمیرات ہوں گی تو  پانی پھر اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے کرپشن کی حد ہو گئی ہے سیلاب میں تمام سڑکیں بہہ گئیں ہیں کوئی پوچھنے والا ہے ایس ڈی او م ایکس ای این کو ٹھیکدار کو؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  جو کام سویلین اداروں کےکرنے والے ہیں وہ ہماری فوج کر رہی ہے، پاک فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی اب قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے، فوجی جوان عوام کو جانیں بچا رہے ہیں محفوظ مقامات پر متنقل کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More