Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیاست کی آڑ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹیں گے ، مریم نواز

سیاست کی آڑ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹیں گے ، مریم نواز

ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلا ئوگھیرا ئوہے، رمضان میں عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، مریم نواز

رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہونگے،پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام کچھ دنوں میں مکمل کیا،پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹیں گے ،ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلا ئوگھیرا ئوہے  رمضان میں عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا،غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کم وقت رہ گیا ہے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں، اپنی پہلی تقریر میں کئے  گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہے ، نوازشریف نے مکمل رہنمائی کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں اب پنجاب کی عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنجاب کے تمام محکموں نے ٹاسک مکمل ہونے تک مکمل سپورٹ کیا، قلیل مدت میں موثرانداز میں پروگرام تیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام کچھ دنوں میں مکمل کیا، بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تقریباً 96 ہزار کے قریب راشن تقسیم ہوچکے ہیں، پیکج میں 10 کلوآٹا، 2 کلوچینی، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن شامل ہیں، تمام چیزیں اعلیٰ معیار کی شامل کی گئی ہیں، ہم نے اب تک غیرمعیاری چیزیں فراہم کرنیوالی چارملوں کو سیل کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ہوم دیلیوری کی سہولت فراہم نہیں کی، ہم نے مکمل ڈیلیوری نظام ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60 ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کے لیے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ سی ایم مریم نواز کے نام سے ہیلپ لائن 080002345 قائم کی گئی ، 72 گھنٹے میں عوام کی شکایات کو حل کیا جائے گا، عوام اس نمبر پر کال کر کے رمضان پیکیج سے متعلق شکایت یا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے، عوام کو ان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیا دستیاب ہوں گی، پرائس کنٹرول پر پوری توجہ ہے، اس وقت پنجاب حکومت کے پاس پرائس کنٹرول کا کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا مکمل نظام تیار کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد ہونا چاہئے، پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز 46 ہزار چھاپے مارے گئے، 4.2 ملین روپے کے جرمانے ہوئے، 133 ایف آئی آرز ہوئی ہیں اور 236 گرفتار ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول سے متعلق زیرو ٹالرینس ہے، ذخیرہ اندوزوں کو جرمانے بھی ہوں گے، گرفتاریاں بھی ہوں گی، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں موجود گوداموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید  نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹیں گے ،ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلا ئوگھیرا ئوہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More