سیالکوٹ(نیوز پلس) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے اصلاحات کے بعد کالا دھن جو ریئل اسٹیٹ میں گھوم رہا تھا اسے نکال کر چینی کی ذخیرہ اندوزی میں لگادیا ہے۔اپنے حلقے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے چینی کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے حکومت معلومات رکھتی ہے،،،،، آٹے اور چینی بحران کے لیے کچھ نیٹ ورک متحرک ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اگر عمران خان کامیاب ہوگیا تو وہ ناکام ہوجائیں گے جس کی وجہ سے انہوں نے مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے اور وہ اصلاحات کی پالیسی کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ گٹھ جوڑ کون ہے اور اس کے لیے وزیر اعظم نے صوبوں کو متحرک کردیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ 72 سال سے ملک میں مخصوص اسٹیٹس کو کا نظام چل رہا تھا،،،،،،ماضی میں طاقتور لوگوں نے قانون کو اپنے مفاد سے جوڑا تھا۔