اسلام آباد (نیوز پلس) پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماء سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو آئینی درجہ دیا جائے اور ضروری قانون سازی کی جائے۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تشکیل دے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو آئینی درجہ دیا جائے اور ضروری قانون سازی کی جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جلد متعلقہ کمیٹی میں پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کیلئے مجوزہ بل پیش کرونگا، وقت کی ضرورت ہے کہ غیر اعلانیہ مہنگائی و دکانداروں کے من پسندقیمتوں کا ختم کیاجائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اتھارٹی کے تشکیل سے اشیائے ضرویہ کا من پسند قیمتوں میں اضافے کا روجحان ختم ہو جائیگا، کارخانہ دار، تقسیم کنندگان اور دکانداروں کو اشیاء کی معین قیمتیں برقرار رکھنے کا پابند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کا جو جی چاہ رہا ہے قیمتیں لگا رہے ہیں۔