Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار

چند دن پہلے اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں

دبئی (نیوز پلس)اسلام آ باد کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیئے گئے سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا تھا ہے کہ وہ چند دن پہلے اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ کچھ دن قبل سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ’میں نے غداری نہیں کی بلکہ ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں،میں نے ملک کے لیے جنگیں لڑی ہیں، 10 سال ملک کی خدمت کی ہے۔پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ سنگین غداری کے کیس میں انہیں سنا ہی نہیں گیا اور عدالت میں ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما ملک مبشر نے عدالتی فیصلے پر ردِ عمل میں کہا کہ فیصلہ یک طرفہ ہے، فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،اس پر پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار تھے، عدالت نے بیان اور جرح کیے بغیر فیصلہ سنا یا ہے۔رہنماء اے پی ایل نے مزید کہا کہ وکلا ء سے مشورے کے بعد لائحہ عمل اور فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More