اسلام آباد(نیوز پلس) جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صد ر آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور انہیں کل پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کہ سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوایا گیا تھا جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے بلاول بھٹو زرداری نے بھی سابق صدر کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا