دہلی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ ُرنے سے انتقال کر گئے بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر کو دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
59 سالہ ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 216 رنز تھا جب کہ ایک روزہ میچوں مین انہوں نے 11 سنچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔
ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے اور وہ مختلف ممالک کی لیگز میں کمنٹری بھی کر چکے تھے۔
30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اور انہیں سر ڈان بریڈ مین کی ٹیم کا اہم کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔