کراچی (نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا اور خدائی خدمتگار،ماہر قانون ڈاکٹر سید محمود اختر نقوی نے اپے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے زائر امام حسین ؑ کو کوئٹہ اور تفتان بارڈر میں آ نے والے در پیش مسائل کو فل فور حل کیا جائے۔پی ایم ایل (ق) کے ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ اس وقت زائر امام حسین ؑ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ کھلے آ سماں کے نیچے رہ رہے ہیں حکومت اس کا سخت اور فوری نوٹس لے تا کہ زائرین زیارات کے مقام مقدسہ پہنچ سکیں اس موقع پر خدائی خدمتگار ڈاکٹر سید محمود اختر نقوی نے بھی زائرین کے حوالے اپنے تحفظات کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ زائرین کو اس وقت فوری مدد کی ضرورت ہے زائر کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر اذیت میں مبتلا ہیں زائرین کے قافلے کئی دنوں سے رکے ہوئے ہیں لیکن حکومت اس کا نوٹس نہیں لے رہی حکومت کو چاہیے کہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور لوگوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے