Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف کی سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز پلس) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل نکولیی اناطولیویچ یومینوف کی ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان اور روس نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل نکولیی اناطولیویچ یومینوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف بھی کرایا گیا۔بعد ازاں روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا،معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More