Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے ،پورے پاکستان کو جوڑیں گے

وعدہ ہے وزیراعلی پنجاب جنوبی پنجاب سے بناوں گا،ملتان جلسے سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ(ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، وہ گھر سے نکلتے نہیں اور الیکشن جیتنے کے خواب دیکھتے ہیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے والہانہ استقبال کیا، ملتان کے لوگوں کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں، الیکشن 8 فروری کو ہیں لیکن عوام نے آج ہی اپنا فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی، بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کی فوج اور پولیس کی قربانیوں سے جن دہشت گردوں کو ختم کیا آج وہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، ایک جماعت نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کیا، آج بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان کی صورت حال آج خطرناک ہے۔ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے، پورے پاکستان کو جوڑیں گے، ہم سب مل کر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، ہم مل کر مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، غربت کا خاتمہ کرکے ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے عوام کے اہم مسائل کو منشور کا حصہ بنایا ہے، کسانوں کو کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی دیں گے، عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، جبکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب سے وزیر اعلی بنواوں گا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، رائے ونڈ والے گھر سے نکلتے نہیں اور الیکشن جیتنے کے خواب دیکھتے ہیں، ہم (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو نکلیں اور نواز شریف کا راستہ روکیں، عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں اسے ضائع نہ کریں، عوام اور پیپلزپارٹی مل کر شیر کا شکار کریں گے، 8 فروری کو تیر کی بارش ہوگی اور شیر کا شکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا اور آج پھر سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد  17غیر ضروری وزارتوں کو ختم کر کے ان کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا جبکہ اشرافیہ کو سالانہ دی جانے والی 1 ہزار 500 ارب کی سبسڈی بھی ختم کروں گا، ہم سرمایہ دار سے ٹیکس لے کر غریب پر لگائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے معاشی معاہدہ مرتب کیا ہے، حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس پر عملدرآمد کریں گے جس سے مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لیڈروں کا مقصد بس چھوتھی بار کرسی پر بیٹھنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے مگر ایسا نہیں ہے وہ گھر سے بھی نہیں نکل پارہے، میں عوام کی حمایت سے وزیراعظم بن کر وزیراعلی پنجاب جنوبی پنجاب سے بناوں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر اپنے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے، عوامی حکومت بنے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے، وسیب کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، آپ کے تمام مطالبات پرعمل کروں گا، میں کسی کا نہیں، صرف عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف عوام کا لاڈلا ہے۔

سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نقل پر مہر لگانے کے بجائے تیر پر مہر لگائیں، گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، یہ لوگ تو نعرے بھی چوری کرلیتے ہیں، ایٹم بم ذوالفقار بھٹو نے بنایا، تم نے صرف بٹن دبایا ہے، سی پیک نوازشریف نہیں آصف زرداری لائے،

انہوں نے سی پیک کا راستہ تبدیل کرکے پنجاب کی طرف موڑ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کابانی نوازشریف ہے، تھرکول منصوبے میں رکاوٹ نوازشریف تھے، ہم نے لڑکر تھرکول منصوبہ شروع کیا، یہ کہتے ہیں تھرکول منصوبے کے بانی نوازشریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، اب ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں کہ گیم سیٹ کرلیا ہے، گھر سے نکلتے نہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، عوام آزاد یا کسی اورنشان پر ووٹ نہ ڈالیں، عوام ووٹ ضائع نہ کریں اورتیز پرمہرلگائیں، ہم سب مل کر شیر کا شکار کرتے ہیں۔ لوگ کہتے تھے بانی پی ٹی آئی 10 سال وزیراعظم رہیں گے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروائی، 8 فروری کو جیت عوام کی ہوگی، ملتان کی ہوگی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More