دوسرا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو ایک رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افگانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ،پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے اچھا آغاز کیا فخر زمان اور امام الحق نے 52 رنز داغے، تاہم فخر زمان 30 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
دوسری وکٹ پر اوپنر امام الحق کا ساتھ کپتان بابر اعظم دینے آئے اور دونوں نے 118 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کی۔
170 کے مجموعے پر بابر اعظم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، تو افغانستان کے بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو قابو کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد 176 پر آؤٹ ہوئے ، سلمان آغا 14 رنز بنا سکے اور غلام نبی کی بال پر 208 رنز پر کیط آؤٹ ہوئے، محمد نبی نے اسی اوور میں اسامہ میر کو آؤٹ کر دیا۔
امام الحق 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے ایک بڑا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور اسمہ میر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 80 جبکہ رحمان اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں ۔