Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچ گئی

دعا منگی کی رہائی مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی۔ذرائع

کراچی (نیوز پلس)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی 6 دن بعد اپنے گھر پہنچ گئی۔ اس حوالے سے دعا منگی کے اہل خانہ بات کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق دعا منگی کی رہائی مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ادھر پولیس بھی دعا منگی کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ آ یا دعا منگی کی رہائی تاوان کی صورت میں ہوئی ہے یا اس کے محرکات کچھ اور ہیں واضح رہے کہ19سالہ دعا منگی گزشتہ ہفتے کی رات 10 بجے ڈفینس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری سے ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔چار سے زائد ملزمان کار میں سوار تھے جنہوں نے مزاحمت کرنے پر دعا کے ساتھی حارث سومرو کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔اغوای کار دعا کا موبائل فون بھی وہیں پھینک کر فرار ہوئے تھے۔ بعدازاں ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعا کے اہل خانہ سے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More