Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خضدارمیں خواتین کے بھیس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

خضدار میں خواتین کے بھیس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

 خضدار:  سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران چار دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More