Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خبیر پختونخوا میں سییکورٹی فورسز کی کاروائیاں ، 13 خوارج ہلاک

خبیر پختونخوا میں سییکورٹی فورسز کی کاروائیاں ، 13 خوارج ہلاک

  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باڑہ اور بنوں میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارج مارے گئے، جبکہ بنوں میں ایک اور کارروائی میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں۔

دوسری جانب شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا، اور وہ دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More