Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کیلئے لاکھوں نوکریاں دینا مشکل ہے۔مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

پاکستان میں گزشتہ 70سال میں لوگوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی گئی

اسلام آباد (نیوز پلس) مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حکومت کیلئے لاکھوں نوکریاں دینا مشکل ہے۔ روزگار کے مواقعوں میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں گزشتہ 70سال میں لوگوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اوروسطی ایشیا میں امن اورترقی کے موضوع پرہونیوالی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد اکثرممالک اس لیے ترقی نہ کرسکے کیونکہ انہوں نے اپنے عوام کی حالت زاربہتربنانے کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی۔ جتنے ممالک نے ترقی کی انہوں نے اپنے عوام کی حالت بہتر بنائی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے ویزہ کا حصول آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے خطے میں ہر شعبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پالیسیوں میں بہتری لائی جائے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت بڑا موقع ہے جس سے ملک میں بہت بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ سی پیک میں دیگر ممالک بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More