Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت سندھ نے نئے آئی جی کے لئے وفاق کو تین نام ارسال کردئیے

جن میں میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل شامل

کراچی(نیوز پلس) حکومت سندھ نے نئے آئی جی کے لئے وفاق کو تین نام ارسال کردئیے ہیں۔با خبر ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئے آئی جی کے لئے سندھ حکومت نے تین نام وفاق کو ارسال کئے ہیں جن میں میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل شامل ہیں،وفاقی حکومت سندھ میں نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More