اسلام آباد(نیوز پلس)نائب صدر پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 209 کے تحت حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی قسم کا ریفرنس دائر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے تو پی بی اے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔عابد ساقی نے دئیے گئے اپنے ایک بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ یہ بیان انتباہی طور پر جاری کیا گیا ہے تاکہ حکومت ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے۔ واضح رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی صدارت کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا