Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت تو ختم ہوچکی ہے،بس ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

چوروں کی حکومت ہرروزعوام سے2ارب روپے لوٹے جارہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماء وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہوئے ہیں کہ عوام گھبرائے نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا،،،،،چوروں کی حکومت ہرروزعوام سے2ارب روپے لوٹے جارہے ہیں،،،،تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت تو ختم ہوچکی ہے،بس ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں،حکومت میں تبدیلی سے بہتری نہیں آنی،چینی ہی نہیں عوام کا پیسہ بھی اے ٹی ایم کھا گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ناکام ہے،،،چوروں کی حکومت میں عوام سے یومیہ 2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں،،،،عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں عوام کوکون لوٹ رہاہے؟۔یل این جی ریفرنس کی سماعت کے لیے شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پرسماعت کی۔جج نے کچھ ملزمان کے مچلکے جمع نہ ہونے کا سوال اٹھاتے ہوئے ملزم شاہد محمد کے وارنٹ گرفتاری پر پیشرفت سے متعلق استفسار کیا۔نیب پراسیکیورٹر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہاکہ ملزم پاکستان میں نہیں کس ملک میں انکوائری کی جا رہی ہے۔ احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More