حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا لیا
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل کو یرغمال بنا لیا ۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
میجر جنرل نمرود الونی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) ڈیپتھ کور اور ملٹری کالجز کے سربراہ ہیں۔
میجر جنرل نمرود الونی کو رواں سال کے شروع میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تعینات کیا تھا ۔