Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے،جنید انوار

حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے،جنید انوار

عوام اور میڈیا سمندری حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ساتھ دیں،عالمی یوم امن پر پیغام

 

اسلام آباد:  وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے،پاکستان اپنے بحری ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

امن انسانیت کی ترقی اور فلاح کے لیے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

 عالمی یومِ امن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حقیقی امن سمندروں اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ ہے، صرف جنگ نہ ہونا امن نہیں، فطرت سے ہم آہنگی ضروری ہے، کچھوے، شارک اور مرجان کی انواع شدید خطرات سے دوچار ہیں، مینگروز کاربن محفوظ اور مچھلی کے ذخائر برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں، مینگروز کی کٹائی اور غیر قانونی ماہی گیری ہرگز برداشت نہیں کریں گے،

 جنید انوار چوہدری نے کہا کہ عوام اور میڈیا سمندری حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ساتھ دیں، سمندر کاربن جذب کر کے درجہ حرارت اور آفات کے خطرات کم کرتے ہیں، پاکستان اپنے بحری ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More