Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جسٹس مظاہر نقوی کے بعد سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفیٰ

جسٹس مظاہر نقوی کے بعد سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفیٰ

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، جس کی تصدیق ایوان صدر کے ذرائع نے بھی کردی ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کے لئے اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ 27 نومبر 2027ء کو بطور چیف جسٹس عہدے سے ریٹائر ہوں گے، جسٹس سید منصور علی شاہ تین سال اور ایک ماہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے، جسٹس اعجازالاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

جسٹس اعجازالاحسن پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف کیس میں مانیٹرنگ جج تھے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استعفے میں لکھا کہ آرٹیکل 206 اے کے تحت منصب سے مستعفی ہو رہا ہوں، اعزاز ہے کہ سپریم کورٹ کا جج اور لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، بطور جج سپریم کورٹ میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More