سیہون شریف(نیوز پلس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اپنے حلقے سیہون شریف میں تپیدار غلام قادر جمالی اور مختیار کار سیہون شریف عبدالحمید نوریھڑو نے مل کر لاکھوں روپے کے عوض زمین کے کے تبادلے کر دئیے لوگوں نے آج قلندری پریس کلب سیہون میں یار محمد گمبھیر،عبدالرزاق گنبھیر،جمیل احمد گمبھیر اور دیگر نے قلندری پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا قلندری پریس کلب سیہون میں احتجاج کرتے ہوئے یار محمد گمبھیر،عبدالرزاق گنبھیر،جمیل احمد گمبھیر نے کہا کہ ہماری 13 تیرا ایکڑ زمین ہے جن پر تپیدار اور سپروائزر اور مختیارکار سیہون لاکھوں روپے لے کر دوسرے کے حوالے کردیے ہیے انھوں نے کہا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ہم اے سی سیہون ڈی سی او جام شورو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔.