Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکہ،57 جاں بحق

دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں

تنزانیہ (نیوز پلس)مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں اب تک 57 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تیل جمع کر رہے تھے۔دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔تنزانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ کہ ‘یہاں صورتحال بہت خراب ہے، واقعے میں کئی افراد ہلاک ہوئے جن میں متعدد وہ لوگ بھی ہیں جو تیل جمع نہیں کر رہے تھے لیکن مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے اور آگ کی زد میں آگئے۔’ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے آگ کے بلند شعلے ابھر رہے تھے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات درپیش تھیں، جبکہ میں نے 65 سے 70 کو بچاتے ہوئے دیکھا کیونکہ یہاں آگ تیزی سے پھیل رہی تھی۔’حکومتی ترجمان حسان عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘ہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More