Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرمتفق ہیں۔شیخ رشید احمد

حکومت مدت پوری کرے گی،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس)ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے دوراندیشی کا فیصلہ دیا ہے، تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرمتفق ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں،اگر آئین میں ترمیم ہوئی تو واضح اکثریت سے ترمیم پاس ہوگی،حکومت مدت پوری کرے گی،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہماری نیت صاف تھی، ہم اپنا بیانیہ صحیح طریقے سے پیش نہیں کرسکے۔پنجاب حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوپنجاب حکومت پر تحفظات ہیں اورمجھے بھی پنجاب کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہوں سی پیک کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم سی پیک اور چین کے ساتھ ہے، پوری دنیا میں سازشیں ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ایک مافیا حکومت کوغیرمستحکم کرنا چاہتی ہے،جو یہ کہہ رہے ہیں کہ این آر او ہوگا،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ این آر او نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More