Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائیگی.عاصم سلیم باجوہ

پنجاب حکومت کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بہترین پلاننگ ہے

لاہور(نیوز پلس)چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی سربراہی میں لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کے چیئرمین حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر حامد یعقوب شیخ نے پنجاب میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں میگا منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بہترین پلاننگ ہے۔زراعت، صنعت و دیگر شعبوں میں بہت کام کیا جاسکتا ہے،پاکستان کے ہر شعبے میں کام کرنے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More