Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تربت: دہشت گردوں کا پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملہ ناکام ،4 دہشت گرد ہلاک

تربت: دہشت گردوں کا پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملہ ناکام ،4 دہشت گرد ہلاک

تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے بروقت موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے ہم آہنگ مؤثر جواب دیتے ہوئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

مشترکہ کلئیرنس آپریشن میں چارون دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

تربت ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گدری کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More