بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
اسلام آباد (نیوزپلس / ویب ڈیسک) بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں، اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22412 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرکے مقابلہ میں 1.8 فیصدکم اورگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 15.9 فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22820 ارب روپے جبکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں 19344 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر17.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11052 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 11084 ارب روپے اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 9394 ارب روپے تھا،ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18285 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 17484 ارب روپے اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 13796 ارب روپے تھا،ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
بشکریہ : اے پی پی