Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کو سفارتی سطح پر شکست

سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب

واشنگٹن(نیوز پلس) مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھارت کو سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 50 سال بعد کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے بھارت نے سلامتی کو نسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہا پھر بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل پاکستان اوربھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملے پرمبنی ایجنڈے کے تحت جموں وکشمیر کی صورتحال پرغور کرے گی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی صدر کو خط لکھا تھا جس میں ان سے کونسل کے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دفترخارجہ کے مطابق سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنت کے غیرقانونی اقدام پر بات کی جائے گی جو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد1172کے حوالے سے جموں وکشمیر کے معاملے پرآخری مرتبہ سلامتی کونسل میں ریفرنس 1998ء میں پیش کیاگیاتھاجب پاکستان نے ایٹمی تجربات کئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More