Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں بنگالی اداکارہ آریا بنارجی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے لاش برآمد ہوئی

دہلی (نیوزپلس) بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی بنگالی اداکارہ آریا بنارجی کو گھر میں قتل کر دیا گیا ہے اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کلکتہ کی رہائش گاہ پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔میڈیا کے مطابق آریا بنارجی کو قتل کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ اداکارہ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ سمیت دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسکے ساتھ اداکارہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسلسل دروازہ نہ کھولنے اور فون کالز کا جواب نہ دینے پر پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کو تشویش ہوئی تو فوراً پولیس کو اطلاع کی گئی اپارٹمنٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آریا اپنے آپ کو خود تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں۔ جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More