Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔

’چِٹھی آئی ہے‘ اور ’چاندی جیسا رنگ‘ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے مایہ ناز گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی ہے۔

نایاب ادھاس انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بےحد افسوس ہو رہا ہے کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج وفات پا گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More