Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے

بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے

51 سالہ اداکار نے 1995 میں شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تھا

معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین کلابھاون نواسن کیرالہ کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔

ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

پولیس کے مطابق تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

نواس کی لاش چوٹانکارا کے ایک نجی اسپتال منتقل کی گئی تھی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد آج اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی، حکام اداکار کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نواس نے مشہور کلابھون ٹروپ سے شہرت حاصل کی، وہ اپنے بھائی اور ساتھی اداکار نیاز بکر کے ساتھ اکثر اسٹیج پر بھی نظر آتے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 1995ء میں فلم چیتنم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کی مشہور فلموں میں مٹوپیٹی مچن، جونیئر مینڈرک اور اماں امائی اماں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More