ایشیاءکپ 2025ء کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
8 ٹیموں کے درمیان ہپ ٹورنامنٹ 9 سمتبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر سید محسن نقوی نے سمبتر میں شیڈول ایشاء کپ 2025ء کے وینویز کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔
ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی شامل ہے۔
ایشیاء کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہو گا، میچز مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ ٹورنامنٹ کا زیادہ تر حصہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا اور 28 ستمبر کو شیڈول فائنل شامل ہے۔
9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوں گے سوائے 15 ستمبر کے میچ کے۔
