ممبئی (نیوز پلس) بھارتی اداکارہ ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔
بھارتی فلم انڈستڑی کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے کہ جس میں وہ پشتو زبان میں انڈین پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے مداحوں کو پیغام دے رہی ہیں ۔
پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’وہ آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں، انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے، اگر اُن کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں ۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ کیا آپ لوگ اس زبان کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کونسی زبان میں کیا بول رہی ہیں۔‘
پریتی زنٹا کی اس ویڈیو میں سیکڑوں مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ پریتی زنٹا اپنی ویڈیو میں پشتو زبان بول رہی ہیں ۔