Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش

لعنت ہو اس حکومت پر، ان سیاستدانوں پر جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم کرکے لوگوں سے ان کا حق چھین رہے ہیں

کراچی (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مشکلات کے باوجود کام کر رہی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے منصو بے بنائے جا رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لعنت ہو اس حکومت پر، ان سیاستدانوں پر جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم کرکے لوگوں سے ان کا حق چھین رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سردی میں تو انکروچمنٹ کی مہم کو روکا جائے، اس سخت موسم میں غریب کے ساتھ ایسا کرنا تشدد کے مترادف ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کراچی کا انفرا اسٹرکچر بنارہے ہیں، جبکہ کراچی کے عوام کو پتہ ہے عمران نے انہیں دھوکا دیا عمران کا ہر نعرہ جھوٹا نکلا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More