Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانیہ کا ایران جنگ میں شامل ہونے سےصاف انکار

برطانیہ کا ایران جنگ میں شامل ہونے سےصاف انکار

ایران سے جنگ ہماری ہماری نہیں ہمارے ملک کا اس سے کوئی تعلق نہیں، برطانوی وزیراعظم

 

برطانوی وزیراعظم  کئیر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ برطانیہ کسی صورت ایران جنگ میں شامل نہیں ہو گا نہ ہی برطایہ کو اس میں گھسیٹا جا سکتا ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ ہماری نہیں، اس میں کسی صورت شامل نہیں ہوں  گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کے اثرات ہمارے مستقبل کو متاثر کریں گے اس لیے ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے دوٹوک الٖفاظ میں کہا ہے کہ برطانیہ کسی صورت ایران جنگ میں شامل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  ایران سے جنگ ہماری ہماری نہیں ہمارے ملک کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، آنے والی نسلوں کو ہم محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری اپنے ملک کو خود مختار اور محفوظ بنانا ہے اور موجودہ صورتحال میں برطانیہ شفاف اور محفوظ ملک بن کر نکلے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدگی میں یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے فارن سیکرٹری ییٹی کوپر سیاسی اور سفارتی اقدامات کے لیے کام کریں گے اور اس کے لیے وہ بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں  گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے سے متعلق سوال پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، ہمیں اپنے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرنا  ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کے ایران جنگ کا حصہ نہ بننے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ ان کی نہیں تو روس یوکرین جنگ بھی ہماری نہیں  ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا ہم سے تیل خریدو یا پھر آبنائے ہرمز جاکر خود تیل لے لو، امریکا اب کسی کی مدد نہیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More