Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اور فخرکی نصف سنچریاں رائیگاں، شاہین کیویز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی ناکام

بابر اور فخرکی نصف سنچریاں رائیگاں، شاہین کیویز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی ناکام

 

 دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا،میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری مل گئی،

پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اننگز کا مستحکم آغاز نہ کر سکی، قومی ٹیم کے اوپنرز  صرف 10 رنز پر ہی  ڈھیر، اوپنر صائم ایوب صرف 1 سکور ہی بنا پائے، محمد رضوان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور 5 گیندوں پر 7 رنز بنا کر چلتے بنے،

بلے فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کا مجموعی سکور 97 تک پہنچا کر 50 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔  اتوار کو 5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ  یملٹن میں ہوا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، اسامہ میر، عامر جمال نے ایک، ایک، عباس آفریدی نے 2 جبکہ حارث رف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساتھی کا شکار بن گئے، جبکہ محمد رضوان بھی صرف 7 رنز بنا سکے،

 قومی ٹیم کے مجموعی طور پر 10 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور محمد رضوان کے جلد آوٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا، انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 93 رنز کے مجموعے پر ایڈم ملنے کا شکار ہوگئے۔

 فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی چلے گئیں، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9، عباس آفریدی 7، حارث رف 2 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شاہین آفریدی نے 2 چھکوں کی مدد سے کھیل کو آگے بڑھایا لیکن 22 رنز بنا کر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے۔ پوری ٹیم 19.3 اوورز میں آٹ ہوگئی اور صرف 173 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے 4،ٹم ساتھی نے 2، بین سیئرز اور اور ایش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے تھے۔

 قبل ازیں میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں لیکن سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آٹ ہوگئے۔ اسی دوران کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26 رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔

 مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رف نے ایڈم ملنے (0) اور ایش سودھی (0) اور گیلن فلپس (13) کو پویلین پہنچایا، جبکہ مچل سینٹر کو اعظم خان نے رن آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا سکی۔ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر واپس آگئے ہیں جو کووڈ-19 کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

 پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی اسکواڈ  میں شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان؟)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان  (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں  کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More