راولپنڈی(نیوز پلس)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (موٹر رجسٹریشن اتھارٹی) نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران متعدد گاڑیوں کو جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (موٹر رجسٹریشن اتھارٹی) نے ایکسائز انسپکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے کے وجہ سے متعدد گاڑیوں کے چالان کئے.
اس موقع پر ایکسائز انسپکٹر محمد اقبال نے نیوز پلس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آ ج جنرل ہولڈ اپ میں ہمارا ہدف ساٹھ) 60)گاڑیوں کا تھا جو کہ ہم نے پورا کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم نے صرف ان گاڑیوں کے چالان کئے ہیں جن کے کاغذات نا مکمل تھے۔