ایف بی آر کے 2 ہزار 544 ارب کے محصولات عدلیہ کی توجہ کے مستحق ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے 2 ہزار 544 ارب روپے کے محصولات عدلیہ کی توجہ کے مستحق ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر لکھا کہ سپریم کورٹ 102 ارب اور ہائی کورٹ پر 742 ارب عدالتی کارروائی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹربیونلز پر ایک ہزار 700 ارب کی رقم بھی عدالتی کارروائی کی منتظر ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب ایف بی آر، ٹیکس نادہندہ اور عدلیہ کی ملی بھگت سے ہوتا ہے اور یہ 2 ہزار 544 ارب روپے ہمارے بہت سے دکھ دور کر سکتے ہیں اور اس سے صحت، تعلیم اور دفاع کے اخراجات بھی پورے ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس رقم سے قرض اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے نجات مل سکتی ہے اور یہ محصولات مذاکرات کے ذریعے طے کیے جا سکتے ہیں، تھوڑی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہو گی۔