کراچی (نیوز پلس )ایس پی عمران مرزا جب سے ڈسڑکٹ ساؤتھ کراچی میں تعنیات ہوئے ہیں تب سے ڈیفنس کے علاقے سمیت دیگر علاقوں میں نہ تو کوئی منشیات فروش نظر آتا ہے اور نہ ہی فحاشی کے اڈے۔ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ساؤتھ میں رہنے والے باسیوں نے” نیوز پلس کے سروے رپورٹ” میں گفتگو میں کہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جب سے سپ عمران مرزا آئیں ہیں ہم سکھ کا سانس لیا ہے ہمارے علاقے میں آئے روز کبھی راہزنی کبھی ڈکیتی ہوتی تھی ہماری زندگیاں اجیرن بن چکی تھی کوئی پرسان حال نہیں تھا لیکن اللہ پاک نے ڈیفنس والوں کی کوئی ایسی دعا سنی کہ سپ مرزا تعنیات ہو گئے انہوں نے آتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دئیے جس جرائم پیشہ افراد اب ہمارے علاقے میں نظر نہیں آتے ،ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم نہ ہونے کے برابر رہ چکے ہیں ۔ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ایس پی عمران مرزا کے بارے میں کہا کہ ایس پی مرزا اور انکے دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے محرم الحرام کو جس طرح ڈیوٹیاں دیں اسی کا نتیجہ ہے کہ کسی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا اور محرم انتہائی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا اور عزاداوں نے سکون سے عزاداری کی ڈاکٹر چنا نے وزیر اعظم عمران خان سمیت صوبائی حکومت سے بھی درخواست کی کہ عمران مرزا جیسے ایماندار اور قابل پولیس افسران کے حوصلہ افزائی کی جائے کہ جس طرح یہ لوگ اپنی جانوں پہ کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور دہشت گردی ختم کی تاکہ یہ لوگ مزید اچھا کام کر سکیں عمران مرزا جیسے لوگ ملک و ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی جانوں پہ کھیل کر ملک و ملت کی تحفظ کے لئے لرتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایس پی عمران مرزا کا بٰحثیت پولیس افسر شاندار ریکارڈرکھتے ہیں کہا جاتا ہے کہ جس علاقے میں تعینات ہوتے ہیں وہ علاقہ جرائم پیشہ افراد سے پاک ہو جاتا ہے جرائم پیشہ افراد یا تو علاقہ چھوڑ جاتے ہیں یا قانون کی گرفت میں آ جاتے ہیں اسی وجہ سے عوام ایس پی مرزا کو چاہتے ہیں