Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کے سپریم لیڈر کا 2 ممالک کی جانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد

ایران کے سپریم لیڈر کا 2 ممالک کی جانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد

اسرائیل اور امریکا کو پہلے شکست دیں گے ، تاوان وصول کریں گےم مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سے متعلق ایک اہم اجلاس کے دوران دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق علی لاریجانی کو گزشتہ شب ہونے والے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More