Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے ،واقعے کی تحقیقات اور گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں۔

ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ قونصلر وہاں پہنچ کر مقامی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

قونصلر جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے ۔ ترجمان نے کہاکہ اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں ، سفارتخانہ لاشوں کو جلد ازجلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے ۔

 

Source(s): APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More