ایرانی وزیر خارجہ کا مسلم ممالک پر اتحاد، خود انحصاری اور بیرونی قوتوں کے مقابلے میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر زور
ایرانی افواج نے دنیا کی مہنگی ترین عسکری قوت کے مقابلے میں طاقت دکھائی: عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دنیا کی مہنگی ترین عسکری قوت کے مقابلے میں اپنی فوجی طاقت اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
عباس عراقچی نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ بیرونی دشمن قوتوں کے مقابلے میں متحد ہوں اور اپنے دفاع سمیت دیگر اہم شعبوں میں اپنے وسائل اور صلاحیتوں پر انحصار بڑھائیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلم ممالک اگر متحد ہوجائیں تو وہ بیرونی عناصر کی جانب سے درپیش ہر چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون، اتحاد اور خود انحصاری کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کے مطابق مسلم ممالک کی مشترکہ طاقت اور وسائل پر انحصار بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
