Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگر اوپنرز نے کچھ نہیں کیا تو نیچے بھی اسکور نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، صاحبزادہ فرحان

اگر اوپنرز نے کچھ نہیں کیا تو نیچے بھی اسکور نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، صاحبزادہ فرحان

بولنگ اچھی جا رہی ہے، سنچری بنانے سے اعتماد بڑھتا ہے، سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کرکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ یہ غیر مناسب ہے کہ اگر اوپنرز ناکام ہوں تو نیچے بیٹنگ کرنے والوں سے بھی اسکور نہ آئے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ سپر ایٹ میں انگلینڈ کو سخت مقابلہ دیں گے، لیکن ابھی پوائنٹس کی کلیکشن پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ٹاپ آرڈر کی کوشش ہے کہ وہ اننگز کو طویل بنائیں اور اس پر مسلسل کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا، "بولنگ اچھی جا رہی ہے، سنچری بنانے سے اعتماد بڑھتا ہے، سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔”

قومی بیٹر نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا چلایا جائے اور ٹیم کے اسپنرز انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔ انہوں نے صائم ایوب کو بھی امپیکٹ پلیئر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بہترین اننگز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More