لاہور (نیوز پلس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آوٗٹ ہو چکی ہے،،،پہلی بار عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے، اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہے، حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 برس سے بہتر ہیں۔سردار عثما ن بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔عمران خان کے بار ے میں بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔