Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا

انگلینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ (نیوزپلس) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلیڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے  بدترین شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بھارتی باؤلر انگلش بلے بازو کے آگے بے بس دکھائی دئیے ،جوزف بٹلر اور الیکس ہیلز نے بھارتی باؤلرز کی ایک نہ چلے دی ۔

ایڈیلیڈ میں گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا

انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔

سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اب پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان اتاور کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More