Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انگلش پریمیئر لیگ میں 21 اکتوبر کو مزید 8میچز کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر لیگ میں 21 اکتوبر کو مزید 8میچز کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 21 اکتوبر کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ لیورپول اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں وائٹیلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں آمنے سامنے ہوں گی،

 تیسرا میچ برینٹ فورڈ اور برنلے کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،

پانچویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔چھٹا میچ لوٹن ٹاؤن اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں چیلسی اور آرسنل کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی

 جبکہ 21 اکتوبر کا آٹھواں اور آخری میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلا جائے گا۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

ٹوٹنہم ہاٹ پور اور آرسنل کی ٹیمیں 20،20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر تاحال 18پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More